GASTRIC DERANGEMENTS , معدہ کی تکالیف

GASTRIC DERANGEMENTS , معدہ کی تکالیف

معدہ کی تکالیف کی   بہت زیادہ اقسام ہیں  جن کی کئی  وجوہات ہیں - اور اس پر کئی  علامات ہیں - جن میں چند اہم علامات  مثلا بھوک کا کم لگنا یا زیادہ لگنا ، درد ، متلی ، ڈکار جن کے ساتھ اکثر کھٹا یا کڑوا مادہ خارج ہونا - زبان پر میل اور بدبو دار سانس جس میں صبح کے وقت بدبو زیادہ ہوتی ہے  ، قبض  یا اسہال ، دل جلنا ، کھانا کھا نے کے بعد معده میں درد ، بوجھ ،بے آرامی اور معده بھرا ہو محسوس ہو جس سے سر میں درد ، دل کا دھڑک نا اور متعد د  دیگر  علامات پا ئی جاتی ہیں - اب ان علامات کی کئی وجوہات ہے - معدہ جس کی خرابی کی بڑی بڑی وجوہات زیادہ کھنا ،  دو  کھانوں کے درمیان تھوڑا وقفہ ، بے قاعدہ غذا ، نہ قابل ہضم کھانا ، زیادہ چربی والی غذا ، ترش  چیزیں زیادہ کھانا ، جلد جلد کھانا کھانا اور اچھی طرح نہ چبانا ، گرم سرد غذاؤں اور مشروبات کا اکٹھا استعمال ، با فاعدہ ورزش  نہ کرنا ، دماغی یا جسمانی محنت زیادہ کرنا ، رات کو دیر تک جا گتے رہنا ، گرم سرد ہوا تجارتی اور گھریلوں معاملات کے متعلق پریشانیاں  -  لیکن یاد رہے کہ معده آسانی سے یا معمولی بد پرھزیوں  سے بہت کم خراب ہوتا ہے - قدرت نے اسے بہت مضبوط پیدا کیا ہے  - لیکن اگر متواتر بد پرہیزیوں سے ایک بار خراب ہو جا ۓ تو پھر اس کا ٹھیک ہونا آسان کام نہیں  - معده کے علاج کرواتے وقت سب سے ضروری ہے کے روز مرہ کی زندگی کا پروگرام اس طرح بنایا جاۓ  کے معده پر کوئی بوجھ نہ پڑ ۓ ورنہ علاج بے سود ہے 

COUGH , کھانسی

COUGH , کھانسی

کھانسی  کا اصل مطلب تو یہ بنتا ہے  گلے  کے اندر ہونے والی الجن یا خرا ش  کو ختم کرنے کے لیے گلے کے پٹھوں کو سکوڑنے اور لچک  دینے سے جو آواز نکلتی ہے اس کو کھانسی کہتےہیں - کھانسی  اکثر تو ہم تب کرتے ہے جب حلق کے اندر  یا گلے کے اندر ایسی جلیاں یا جلی ہو جو ملکی نہ ہو اور گلے کے اندر اولجن پیدا کر رہی ہو تو گلے کو صاف کرنے کے لیے جو عمل ہم کرتے ہے اس کو کھانسی کہتےہیں - اب دوسری طرف آئیے تو کھانسی بذات خود تو کوئی مرض نہیں البتہ کسی اور مرض کی علامت ضرور ہے - مثلا  زکام ، نزلہ اور نمونیہ وغیرہ کھانسی اگر دو تین ہفتوں سے زیادہ رہے تو یہ ایک خطر ناک علامت ہے مختلف امراض میں کھانسنے کی آواز مختلف ہوتی ہے جن میں کالی کھانسی ، خشک کھانسی ، بلغمی کھانسی ، پھپھڑوں کے مریض کی کھانسی ، ان سب کی کھانسنے کی آواز مختلف ہو گی - عام گلے کی خراش یا عام موسمی کھانسی جیسے سردموسم کی وجھہ سے یا ہوا کا آلودہ ہونے کی وجہ سے گلے کی تکلیف ہو تو اس کا آسان حل یہ ہیں - ہربل چاۓ کا استعمال ، ، شہد ، آلودہ جگہ جانے سے پرہز ، بستر کو صاف رکھیں ، نید کو پورا کریں  دوسری صورت میں ڈاکٹر سے ربطہ کریں 

TUBERCULOSIS , TB, سل و تپ دق ، ٹی بی

TUBERCULOSIS , TB, سل و تپ دق ، ٹی بی 

سل و تپ دق جوکے عام  طور پر ٹی بی  کے نام سے جانا جاتا ہے - اس کو ٹبرکلوسس بھی کہا جاتا ہے - ہمارے معاشرے کا اک عام اور مشہور مرض ہے - جس کو ایک وقت تک پوری دنیا کا سب سے بڑا قاتل مرض کہا جاتا تھا آج کے جدید دور میں اس کا  علاج موجود ہے - یہ کہنا کم ہو گا اصل میں اب یہ مرض دنیا کے کئی ممالک سے ختم ہو رہا ہے - اور اس کا عام شکار ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک ہی  زیادہ ہے -  جس کی وجہ جو میں سمجتا ہوں - وہ غربت یادوسرا صفائی کا خیال نہ کرنا  ہی بڑی وجہ ہے - بہر حال  ٹی بی ایک بیماری ہے  جس میں میکوبکٹریم  ٹبرکلوسس نامی بیکٹریا   پھپھڑوں پر حملہ کرتا ہے - وہ پھپھڑوں کے علاوه دوسرے عضاء کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے یہ جراثیم  پھپھڑوں سے خون  کے ساتھ مل کر دوسرے حصوں میں سفر کر جاتا ہے - انفکشن پھپھڑوں تک ہوتا ہے مگر بیکٹریا خون کی نالیوں کے زریعے جسم کے دوسرے حصوں میں شامل ہوجاتا ہے - اس  اسٹیج کو اکسٹرا پلمونری ٹی بی  کہتےہیں یہ مرض ہوا ، سانس لینے ، کھانسنے ، تھوکنے ، وغیرہ سے دوسرے لوگوں کو متاثر کر سکتاہے - یہ مرض یا  یہ بیکٹریا زیادہ فضلے میں ہوتا ہے وہ چاھے انسان کا ہو یا جانورں کا اس لیے صفائی کا خاص خیال رکھ کر اس مرض کو ختم کیا جا سکتا ہے - مریض کے لیے علاج کروانا ضروری ہے جو کے سرکاری ھسپتالوں میں فری مفت  ہے مگر مسلسل  ٦ سے ٩ مہنے  ڈاکٹر کی ہدیت پر عمل کرنا ضروری ہے -

ERYSIPELAS , سرخ باد

ERYSIPELAS , سرخ باد

یہ مرض جلد کی سوزش ہے  جس کے ساتھ بخار ہوتا ہے -  سوزش والی جلد عام جلد کی سطح سے بلند ہوتی ہے - یہ سوزش آگے کو بڑھتی ہے اور پہلی سوزش پر اکثر چھالے بنتے چلے جاتے ہے - سوزش والی جلد پر شدید جلن ہوتی ہے - اس مرض میں جلد کا مردہ ہو جانا ، غدود میں پیپ پڑنا ، کھانسی ، نمونیہ ، پسلی کادرد ، دماغی پردوں کی سوزش ، شدید ہزیان ، خون کا زہریلا ہونا ، دل کے اندر ورم وغیرہ اکثر وا قع  ہو جاتا ہے - بوڑھوں ، بچوں ، شرابیوں ، اور گردوں  کے پرانے مریضوں میں یہ مرض اکثر مہلک ثابت ہوتاہے - موت اکثر دل کے اندر ورم ، سرسام ، حنجرہ کا سوج کر دم بند ہو جانے اور جلد کا نیلا اور سیاہ رنگ اختیار ہوجانے یعنی مردہ ہوجانے سے واقع ہوتی ہے - ورم  کے پانچویں یا چھٹے روز بخار اتر جاتاہے - اور نہ اتر نے کا مطلب مرض کے زہر کا جسم میں زیادہ ہونا ہے 

CHOREA , رعشہ

CHOREA , رعشہ

رعشہ یہ نظام اعصاب کی بیماری ہے - اس میں ہاتھ پاؤں اور چہرہ کے عضلات غیر ارادی طور پر حرکت کرتے ہیں - عام طور پر یہ حرکت سوتے وقت واقع  نہیں ہوتی - یہ مرض چھوٹی عمر میں اکثر وقع ہوا کرتا ہے اس کے اسباب کم عمر میں زیادہ پاۓ جاتے ہیں - مثلا ڈرجانا ، پیٹ میں کیڑے ، عصابی کمزوری ، دماغ میں چوٹ لگنا 

DISPLACEMENT OF THE UTERUS , PROLAPSUS UTERUS , رحم کا ٹل جانا ، رحم کا باہر نکل آنا

DISPLACEMENT OF THE UTERUS , PROLAPSUS UTERUS , رحم کا ٹل جانا ، رحم کا باہر نکل آنا 

یہ دو عنوانات رحم کا ٹل جانا اور رحم کا باہر نکل آنا در حقیقت ایک ہی تکلیف کے دو درجات ہیں - رحم کا ٹل جانا اگر کم شد ید عارضہ تصور کیا جا ۓ تو رحم کا باہر نکل آنا شد ید عارضہ ہے - اور ان کی وجوہات بھی تقریبا قریب قریب ایک ہی ہے - اس لیے ان دونوں کو ایک ہی عنوان کے تحت درج کیا جا سکتا ہے - اس کے عام اسباب وضع حمل کے بعد جلد چلنے پھرنے یا  کام کاج کرنے لگ جانا ، عام جسمانی کمزوری ، رحم میں خون کا جمع ہونا یا رحم میں سوزش ہونا - تنگ لباس پہننا ، زیادہ پیدل سفر کرنا ، سیڑھیاں چڑھنا  یا زیادہ تیز چڑھناں اور اترنا ، زیادہ وزن اٹھا نا  ہر طرح کی جسمانی مشقت سے پرہیز کرنا ضروری ہے اور اچھی غذا اور آرام کا خاص خیال رکھناچاہیے