TUBERCULOSIS , TB, سل و تپ دق ، ٹی بی

TUBERCULOSIS , TB, سل و تپ دق ، ٹی بی 

سل و تپ دق جوکے عام  طور پر ٹی بی  کے نام سے جانا جاتا ہے - اس کو ٹبرکلوسس بھی کہا جاتا ہے - ہمارے معاشرے کا اک عام اور مشہور مرض ہے - جس کو ایک وقت تک پوری دنیا کا سب سے بڑا قاتل مرض کہا جاتا تھا آج کے جدید دور میں اس کا  علاج موجود ہے - یہ کہنا کم ہو گا اصل میں اب یہ مرض دنیا کے کئی ممالک سے ختم ہو رہا ہے - اور اس کا عام شکار ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک ہی  زیادہ ہے -  جس کی وجہ جو میں سمجتا ہوں - وہ غربت یادوسرا صفائی کا خیال نہ کرنا  ہی بڑی وجہ ہے - بہر حال  ٹی بی ایک بیماری ہے  جس میں میکوبکٹریم  ٹبرکلوسس نامی بیکٹریا   پھپھڑوں پر حملہ کرتا ہے - وہ پھپھڑوں کے علاوه دوسرے عضاء کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے یہ جراثیم  پھپھڑوں سے خون  کے ساتھ مل کر دوسرے حصوں میں سفر کر جاتا ہے - انفکشن پھپھڑوں تک ہوتا ہے مگر بیکٹریا خون کی نالیوں کے زریعے جسم کے دوسرے حصوں میں شامل ہوجاتا ہے - اس  اسٹیج کو اکسٹرا پلمونری ٹی بی  کہتےہیں یہ مرض ہوا ، سانس لینے ، کھانسنے ، تھوکنے ، وغیرہ سے دوسرے لوگوں کو متاثر کر سکتاہے - یہ مرض یا  یہ بیکٹریا زیادہ فضلے میں ہوتا ہے وہ چاھے انسان کا ہو یا جانورں کا اس لیے صفائی کا خاص خیال رکھ کر اس مرض کو ختم کیا جا سکتا ہے - مریض کے لیے علاج کروانا ضروری ہے جو کے سرکاری ھسپتالوں میں فری مفت  ہے مگر مسلسل  ٦ سے ٩ مہنے  ڈاکٹر کی ہدیت پر عمل کرنا ضروری ہے -