GASTRIC DERANGEMENTS , معدہ کی تکالیف

GASTRIC DERANGEMENTS , معدہ کی تکالیف

معدہ کی تکالیف کی   بہت زیادہ اقسام ہیں  جن کی کئی  وجوہات ہیں - اور اس پر کئی  علامات ہیں - جن میں چند اہم علامات  مثلا بھوک کا کم لگنا یا زیادہ لگنا ، درد ، متلی ، ڈکار جن کے ساتھ اکثر کھٹا یا کڑوا مادہ خارج ہونا - زبان پر میل اور بدبو دار سانس جس میں صبح کے وقت بدبو زیادہ ہوتی ہے  ، قبض  یا اسہال ، دل جلنا ، کھانا کھا نے کے بعد معده میں درد ، بوجھ ،بے آرامی اور معده بھرا ہو محسوس ہو جس سے سر میں درد ، دل کا دھڑک نا اور متعد د  دیگر  علامات پا ئی جاتی ہیں - اب ان علامات کی کئی وجوہات ہے - معدہ جس کی خرابی کی بڑی بڑی وجوہات زیادہ کھنا ،  دو  کھانوں کے درمیان تھوڑا وقفہ ، بے قاعدہ غذا ، نہ قابل ہضم کھانا ، زیادہ چربی والی غذا ، ترش  چیزیں زیادہ کھانا ، جلد جلد کھانا کھانا اور اچھی طرح نہ چبانا ، گرم سرد غذاؤں اور مشروبات کا اکٹھا استعمال ، با فاعدہ ورزش  نہ کرنا ، دماغی یا جسمانی محنت زیادہ کرنا ، رات کو دیر تک جا گتے رہنا ، گرم سرد ہوا تجارتی اور گھریلوں معاملات کے متعلق پریشانیاں  -  لیکن یاد رہے کہ معده آسانی سے یا معمولی بد پرھزیوں  سے بہت کم خراب ہوتا ہے - قدرت نے اسے بہت مضبوط پیدا کیا ہے  - لیکن اگر متواتر بد پرہیزیوں سے ایک بار خراب ہو جا ۓ تو پھر اس کا ٹھیک ہونا آسان کام نہیں  - معده کے علاج کرواتے وقت سب سے ضروری ہے کے روز مرہ کی زندگی کا پروگرام اس طرح بنایا جاۓ  کے معده پر کوئی بوجھ نہ پڑ ۓ ورنہ علاج بے سود ہے