ANEMIA , بھس ، خون کی کمی

ANEMIA , خون کی کمی ، بھس 

یہ ایک ایسا مرض ہے جو خود تو کوئی مرض نہیں ہے - لیکن انسا نی  جسم میں مجود ایک یا دو سے زیادہ  امراض کی طرف اشارہ ضرور ہے - خون کا مقدار  میں کم ہونا یا اچھے اجزاء کے کم ہونے کو بھس کہتے ہیں - ان کی عام وجوہات  کمزور کرنے والی بیماریاں ، خون کا زیادہ مقدار میں جسم سے نکل جانا یا غذا  کا جزو بدن نہ بننا ہیں  - اس مرض میں مبتلا کچھ مریض ایسے بھی ہوتے ہے جن کا چہرہ سرخ اور پر خون  ہوتا ہے اور گھر والے دوست سب مذاق کرتے ہیں اچھا مریض ہے چہرا تو لال سرخ ہے - در حقیقت  وہ بچارا بھس کا شکار  ہوتا ہے -  ہاتھ  پاؤں پر سوجن  ہوتی ہے جو کھانا کھاتا  ہے کھانے کے بعد آسانی  سے قے واقع ہو جاتی ہے - اسہال  دودھ پلانا  جگر  کی خرابی  بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہیں