انفلوئنزا ، INFLUENZA

ایک وبائی نزلہ ہے  جو عام طور پر کمزور طبیعت اور کمزور جسم والے اشخاص کو ہوا کرتا ہے -عام زکام سے اس کی علامات ملتی جلتی ہیں - فرق صرف اس قدر ہے کے اس میں عام جسمانی کمزوری بہت زیادہ ہوتی ہے درد کمر اور عام اعضاء میں دردیں اور اس کے علاوه نزلہ زکام کی ساری علامات اس میں پائی جاتی ہیں-اس کا حملہ یک دم واقع ہوتا ہے -تمام بدن میں دکھن اور درد یں  پیدا ہو جاتی ہیں -  چھینکیں   کھانسی  شدید درد یں  اور نقاہت اس کی یہ چار بڑی علامات ہیں-لیکن یہ عام طور پر فلو کے طور پر ہی جانا جاتا ہے -یہ وائرس کی وجہ سے ایک موہلک بیماری ہے جو ایک سے دوسرے انسان کو متاثر کر سکتا ہے.