CHILL BLAINS , شدت سردی سے اںگلیوں کا پھول جانا
چپیردھندڈس یا بوائی کا پھٹنا اور چلبلینس ، یہ دونوں سردی کے موسم کی بیماریاں ہے اور ہیں بھی ہاتھ اور پاؤں کی مگر دونوں بہت مختلف ہیں - چلبلینس میں سخت سردی میں بعض اشخاص کے ہاتھ پاؤں کی جلد میں دوران خون کی کمی کی وجہ سے سوزش پیدا ہو جاتی ہے - جس کو سوزش سرما بھی کہتے ہیں - اور انگلیوں کا پھول جانا ، پالا مارنا بھی کہتے ہیں - اور انگلیوں میں کھجلی ، سرخی ، جھن جھنی ، جلن ، سوجن اور بعض اوقات زخم بھی ہوجاتے ہیں - اگر آپ اس سے بچنا چاھتے ہے تو سردیوں کے موسم میں ہاتھ اور پاؤں پانی سے دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کریں - اگر سوزش پیدا ہو جاۓ تو ہاتھوں اور پاؤں کو آگ سے سینکنا نہیں چاہیے - بلکہ اگر خون جم جاۓ تو برف سے رگڑنا چاہیے