SUN STROKE ، لو لگنا .

لو لگنا ,SUN STROKE 
یہ ایک عام حادثہ ہے جو گرمیوں کے موسم میں اکثر لوگوں کو پیش آیا کرتا ہے - اکثر ایسے ہوتا ہے کے دھوپ میں کام کرتے کرتے کوئی شخص بے ہوش ہو کر گر جاتا ہے - یا کسی بند اور گرم کمرے میں کام کرنے سے ایک عجیب طرح کی نقاہت طاری ہو جاتی ہے - اور مریض کے ہوش و  حواس گم ہونے لگتے ہیں - ایسے شخص کو جلد کسی ٹھنڈی سایہ دار جگہ میں جہاں تازہ ہوا زیادہ مقدارمیں ہو آرم سے لٹا دیں اسکی گردن کے بند ڈھلے کر دئں  تازہ پانی یا نم گرم پانی سے اس  کا چہرہ ، سر ، چھاتی ،ریڑھ کی ھڈی ، بازو اور  ٹانگیں اچھی طرح دھوئیں - انشاللہ  مریض کو ہوش آجاۓ گا - کیوں کے جب جلد کا پانی خشک ہو گا تو  جسم کی گرمی اعتدال پر لیں آۓ گا - یہ سادہ سا طریقہ اکثر کامیاب ثابت ہوا ہے -