DISPLACEMENT OF THE UTERUS , PROLAPSUS UTERUS , رحم کا ٹل جانا ، رحم کا باہر نکل آنا

DISPLACEMENT OF THE UTERUS , PROLAPSUS UTERUS , رحم کا ٹل جانا ، رحم کا باہر نکل آنا 

یہ دو عنوانات رحم کا ٹل جانا اور رحم کا باہر نکل آنا در حقیقت ایک ہی تکلیف کے دو درجات ہیں - رحم کا ٹل جانا اگر کم شد ید عارضہ تصور کیا جا ۓ تو رحم کا باہر نکل آنا شد ید عارضہ ہے - اور ان کی وجوہات بھی تقریبا قریب قریب ایک ہی ہے - اس لیے ان دونوں کو ایک ہی عنوان کے تحت درج کیا جا سکتا ہے - اس کے عام اسباب وضع حمل کے بعد جلد چلنے پھرنے یا  کام کاج کرنے لگ جانا ، عام جسمانی کمزوری ، رحم میں خون کا جمع ہونا یا رحم میں سوزش ہونا - تنگ لباس پہننا ، زیادہ پیدل سفر کرنا ، سیڑھیاں چڑھنا  یا زیادہ تیز چڑھناں اور اترنا ، زیادہ وزن اٹھا نا  ہر طرح کی جسمانی مشقت سے پرہیز کرنا ضروری ہے اور اچھی غذا اور آرام کا خاص خیال رکھناچاہیے