GASTRIC DERANGEMENTS , معدہ کی تکالیف

GASTRIC DERANGEMENTS , معدہ کی تکالیف

معدہ کی تکالیف کی   بہت زیادہ اقسام ہیں  جن کی کئی  وجوہات ہیں - اور اس پر کئی  علامات ہیں - جن میں چند اہم علامات  مثلا بھوک کا کم لگنا یا زیادہ لگنا ، درد ، متلی ، ڈکار جن کے ساتھ اکثر کھٹا یا کڑوا مادہ خارج ہونا - زبان پر میل اور بدبو دار سانس جس میں صبح کے وقت بدبو زیادہ ہوتی ہے  ، قبض  یا اسہال ، دل جلنا ، کھانا کھا نے کے بعد معده میں درد ، بوجھ ،بے آرامی اور معده بھرا ہو محسوس ہو جس سے سر میں درد ، دل کا دھڑک نا اور متعد د  دیگر  علامات پا ئی جاتی ہیں - اب ان علامات کی کئی وجوہات ہے - معدہ جس کی خرابی کی بڑی بڑی وجوہات زیادہ کھنا ،  دو  کھانوں کے درمیان تھوڑا وقفہ ، بے قاعدہ غذا ، نہ قابل ہضم کھانا ، زیادہ چربی والی غذا ، ترش  چیزیں زیادہ کھانا ، جلد جلد کھانا کھانا اور اچھی طرح نہ چبانا ، گرم سرد غذاؤں اور مشروبات کا اکٹھا استعمال ، با فاعدہ ورزش  نہ کرنا ، دماغی یا جسمانی محنت زیادہ کرنا ، رات کو دیر تک جا گتے رہنا ، گرم سرد ہوا تجارتی اور گھریلوں معاملات کے متعلق پریشانیاں  -  لیکن یاد رہے کہ معده آسانی سے یا معمولی بد پرھزیوں  سے بہت کم خراب ہوتا ہے - قدرت نے اسے بہت مضبوط پیدا کیا ہے  - لیکن اگر متواتر بد پرہیزیوں سے ایک بار خراب ہو جا ۓ تو پھر اس کا ٹھیک ہونا آسان کام نہیں  - معده کے علاج کرواتے وقت سب سے ضروری ہے کے روز مرہ کی زندگی کا پروگرام اس طرح بنایا جاۓ  کے معده پر کوئی بوجھ نہ پڑ ۓ ورنہ علاج بے سود ہے 

COUGH , کھانسی

COUGH , کھانسی

کھانسی  کا اصل مطلب تو یہ بنتا ہے  گلے  کے اندر ہونے والی الجن یا خرا ش  کو ختم کرنے کے لیے گلے کے پٹھوں کو سکوڑنے اور لچک  دینے سے جو آواز نکلتی ہے اس کو کھانسی کہتےہیں - کھانسی  اکثر تو ہم تب کرتے ہے جب حلق کے اندر  یا گلے کے اندر ایسی جلیاں یا جلی ہو جو ملکی نہ ہو اور گلے کے اندر اولجن پیدا کر رہی ہو تو گلے کو صاف کرنے کے لیے جو عمل ہم کرتے ہے اس کو کھانسی کہتےہیں - اب دوسری طرف آئیے تو کھانسی بذات خود تو کوئی مرض نہیں البتہ کسی اور مرض کی علامت ضرور ہے - مثلا  زکام ، نزلہ اور نمونیہ وغیرہ کھانسی اگر دو تین ہفتوں سے زیادہ رہے تو یہ ایک خطر ناک علامت ہے مختلف امراض میں کھانسنے کی آواز مختلف ہوتی ہے جن میں کالی کھانسی ، خشک کھانسی ، بلغمی کھانسی ، پھپھڑوں کے مریض کی کھانسی ، ان سب کی کھانسنے کی آواز مختلف ہو گی - عام گلے کی خراش یا عام موسمی کھانسی جیسے سردموسم کی وجھہ سے یا ہوا کا آلودہ ہونے کی وجہ سے گلے کی تکلیف ہو تو اس کا آسان حل یہ ہیں - ہربل چاۓ کا استعمال ، ، شہد ، آلودہ جگہ جانے سے پرہز ، بستر کو صاف رکھیں ، نید کو پورا کریں  دوسری صورت میں ڈاکٹر سے ربطہ کریں 

TUBERCULOSIS , TB, سل و تپ دق ، ٹی بی

TUBERCULOSIS , TB, سل و تپ دق ، ٹی بی 

سل و تپ دق جوکے عام  طور پر ٹی بی  کے نام سے جانا جاتا ہے - اس کو ٹبرکلوسس بھی کہا جاتا ہے - ہمارے معاشرے کا اک عام اور مشہور مرض ہے - جس کو ایک وقت تک پوری دنیا کا سب سے بڑا قاتل مرض کہا جاتا تھا آج کے جدید دور میں اس کا  علاج موجود ہے - یہ کہنا کم ہو گا اصل میں اب یہ مرض دنیا کے کئی ممالک سے ختم ہو رہا ہے - اور اس کا عام شکار ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک ہی  زیادہ ہے -  جس کی وجہ جو میں سمجتا ہوں - وہ غربت یادوسرا صفائی کا خیال نہ کرنا  ہی بڑی وجہ ہے - بہر حال  ٹی بی ایک بیماری ہے  جس میں میکوبکٹریم  ٹبرکلوسس نامی بیکٹریا   پھپھڑوں پر حملہ کرتا ہے - وہ پھپھڑوں کے علاوه دوسرے عضاء کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے یہ جراثیم  پھپھڑوں سے خون  کے ساتھ مل کر دوسرے حصوں میں سفر کر جاتا ہے - انفکشن پھپھڑوں تک ہوتا ہے مگر بیکٹریا خون کی نالیوں کے زریعے جسم کے دوسرے حصوں میں شامل ہوجاتا ہے - اس  اسٹیج کو اکسٹرا پلمونری ٹی بی  کہتےہیں یہ مرض ہوا ، سانس لینے ، کھانسنے ، تھوکنے ، وغیرہ سے دوسرے لوگوں کو متاثر کر سکتاہے - یہ مرض یا  یہ بیکٹریا زیادہ فضلے میں ہوتا ہے وہ چاھے انسان کا ہو یا جانورں کا اس لیے صفائی کا خاص خیال رکھ کر اس مرض کو ختم کیا جا سکتا ہے - مریض کے لیے علاج کروانا ضروری ہے جو کے سرکاری ھسپتالوں میں فری مفت  ہے مگر مسلسل  ٦ سے ٩ مہنے  ڈاکٹر کی ہدیت پر عمل کرنا ضروری ہے -

ERYSIPELAS , سرخ باد

ERYSIPELAS , سرخ باد

یہ مرض جلد کی سوزش ہے  جس کے ساتھ بخار ہوتا ہے -  سوزش والی جلد عام جلد کی سطح سے بلند ہوتی ہے - یہ سوزش آگے کو بڑھتی ہے اور پہلی سوزش پر اکثر چھالے بنتے چلے جاتے ہے - سوزش والی جلد پر شدید جلن ہوتی ہے - اس مرض میں جلد کا مردہ ہو جانا ، غدود میں پیپ پڑنا ، کھانسی ، نمونیہ ، پسلی کادرد ، دماغی پردوں کی سوزش ، شدید ہزیان ، خون کا زہریلا ہونا ، دل کے اندر ورم وغیرہ اکثر وا قع  ہو جاتا ہے - بوڑھوں ، بچوں ، شرابیوں ، اور گردوں  کے پرانے مریضوں میں یہ مرض اکثر مہلک ثابت ہوتاہے - موت اکثر دل کے اندر ورم ، سرسام ، حنجرہ کا سوج کر دم بند ہو جانے اور جلد کا نیلا اور سیاہ رنگ اختیار ہوجانے یعنی مردہ ہوجانے سے واقع ہوتی ہے - ورم  کے پانچویں یا چھٹے روز بخار اتر جاتاہے - اور نہ اتر نے کا مطلب مرض کے زہر کا جسم میں زیادہ ہونا ہے 

CHOREA , رعشہ

CHOREA , رعشہ

رعشہ یہ نظام اعصاب کی بیماری ہے - اس میں ہاتھ پاؤں اور چہرہ کے عضلات غیر ارادی طور پر حرکت کرتے ہیں - عام طور پر یہ حرکت سوتے وقت واقع  نہیں ہوتی - یہ مرض چھوٹی عمر میں اکثر وقع ہوا کرتا ہے اس کے اسباب کم عمر میں زیادہ پاۓ جاتے ہیں - مثلا ڈرجانا ، پیٹ میں کیڑے ، عصابی کمزوری ، دماغ میں چوٹ لگنا 

DISPLACEMENT OF THE UTERUS , PROLAPSUS UTERUS , رحم کا ٹل جانا ، رحم کا باہر نکل آنا

DISPLACEMENT OF THE UTERUS , PROLAPSUS UTERUS , رحم کا ٹل جانا ، رحم کا باہر نکل آنا 

یہ دو عنوانات رحم کا ٹل جانا اور رحم کا باہر نکل آنا در حقیقت ایک ہی تکلیف کے دو درجات ہیں - رحم کا ٹل جانا اگر کم شد ید عارضہ تصور کیا جا ۓ تو رحم کا باہر نکل آنا شد ید عارضہ ہے - اور ان کی وجوہات بھی تقریبا قریب قریب ایک ہی ہے - اس لیے ان دونوں کو ایک ہی عنوان کے تحت درج کیا جا سکتا ہے - اس کے عام اسباب وضع حمل کے بعد جلد چلنے پھرنے یا  کام کاج کرنے لگ جانا ، عام جسمانی کمزوری ، رحم میں خون کا جمع ہونا یا رحم میں سوزش ہونا - تنگ لباس پہننا ، زیادہ پیدل سفر کرنا ، سیڑھیاں چڑھنا  یا زیادہ تیز چڑھناں اور اترنا ، زیادہ وزن اٹھا نا  ہر طرح کی جسمانی مشقت سے پرہیز کرنا ضروری ہے اور اچھی غذا اور آرام کا خاص خیال رکھناچاہیے

ANGINA PECTORIS ، درد دل

درد دل ، ANGINA  PECTORIS 


درد دل  ایک ایسا درد ہے  اس درد سے مریض کو موت نظر آنے لگتی ہے - اس درد کی کئی وجوہات بتائی  جاتی ہیں -  مگر اصل وجہ آپ کے دل کے پٹھوں کو آکسیجن  کا کم ملنا یا خون کا وافر مقدار میں نہ ملنا - اس درد کی وجہ بنتا ہے - یاد رکھیں کے یہ تکلیف گنٹھیا کے مریضوں کو عام ہوتی ہے - عورتیں اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں - اس درد کی عام علامات  سینے میں درد یا تکلیف ،  آپ کے کندھے ، گردن ، جبڑے یا  کندھے کے پچھلے حصے میں درد - تھکاوٹ ، سانس کی  قلت سانس کا مشکل سے آنا ، پسینہ آنا ، چکر آنا  اس صورت میں جلد ہسپتال جانا   ہی آ پ کا دروست فیصلہ ہو گا - اگر آپ گنٹھیا کے مریض ہے تو جیسے ہی آپ کا درد دل ختم ہوگا آپ کے جوڑ سوج جائیگے 

DIABETES , ذ یا بیطس

DIABETES , ذ یا بیطس

ذیابیطس ایک خطرناک اور آج کل کی عام بیماری ہے - جو دن با دن بڑھتی ہی جا رھی ہے - ذیابیطس سے مرنے والوں کی تعداد روز با روز بڑھتی ہی جا رہی ہے - اس کو ایک درد ناک قاتل مرض بھی کہا جاتا ہے - اس مرض کی وجہ لبلبہ جو انسانی جسم کا حصہ ہے - اپنا کام  پورا نہیں کرتا یا کام کرنا    چھوڑ دیتاہے - اس مرض میں لبلبے کے ساتھ انتڑیاں ، دماغ ، اعصاب ، جگر  ان میں کسی ایک یا زیادہ اعضاء کی خرابی لازمی طور پر موجود ہوتی ہیں اس مرض کو عام طور پر شکر کھا نے سے تقویت ملتی ہیں مگر اس کے علاوه کثرت جما ع ، شراب نوشی ، زیادہ دماغی محنت وغیرہ سے بھی تقویت ملتی ہے - چالیس سال سے کم عمر لوگ بری طرح اس مرض کی زد میں آتے  ہیں  - اور  کم سے کم برداشت رکھتے ہیں - اس مرض میں غذا خاص اہمیت رکھتی ہے - نشاستہ  دار اور شیریں غذا سے زیادہ سے زیادہ پرہیز لازمی ہے  - مچھلی  ، انڈے ، پنیر،   مکھن  گھی ، با لائی ، تازہ دہی چھاچھ ، سبز ترکا ریاں ، میوہ جات اور مغزیات کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے- اس مرض کی عام علامات  یہ ہیں پیاس کا زیادہ لگنا ، منہ کا خشک ہونا، کھاناکھانے کے بعد بھی خود کو بھوکا محسوس کرنا یا بھوک کا زیادہ لگنا ،پیشاپ کا زیادہ آنا یا پیشاپ کا انفکشن بار بار ہونا ، کھانے کے باوجود وزن کا کم ہوتے جانا ، تھکاوٹ خود کو تھکا ہوا کثرت سے محسوس کرنا ، دھندلی نظر صاف نظر نہ  آنا اور سر درد ، 

PALAPITATION , دل کا دھڑکنا

PALAPI TATION , دل کا دھڑکنا

دل کے دھڑکنے کی بہت سی وجوہات ہیں - جن میں سے چند ایک یہ ہیں اعصابی کمزوری ، غم ، حیض کی خرابی  ، نشہ آور اشیا کا کثرت سے استعمال خون کی کمئ ،  گنٹھیا، معدہ کی ریاح ، موٹا پہ ، خونی بواسیر ، کثرت ورزش ، دل کی ساخت کا چربی میں بدل جانا وغیرہ - لیکن دل کی دھڑکن کی دو بڑی وجوہات ہیں - ١ . دل کے فعل کی خرابی کی وجہ سے دھڑکن ، ٢ . دل کی ساخت کی خرابی سے دھڑکن 

PSORIASIS , چمبل ،

PSORIASIS , چمبل ،

ہماری زبان میں چمبل  اور انگریزی میں سوریسس  کہتے ہیں یہ بھی ایک جلدی بیماری ہے  - جو قوت مدافت کی کمی سے جنم لیتی ہے - جو خاص طور پر سر ، کہنی گٹھنوں  پر  نظر آتی  ہے  - اس کی بھی دو سے زیادہ اقسام بتائی جاتی ہیں - جن میں دو زیادہ خطرناک ہے جو اکثر جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے - ١ .پستولر ، ٢، ایریتھروڈرمک  ہیں - یہ انسانی جسم میں انفکشن کے ساتھ ساتھ اس کے ٹمپریچر کو بھی متاثر کرتی ہے  - چمبل یا سوریسس  کی علامات کچھ اس طرح کی ہوتی ہے - سر ، کہنی گھٹنوں یا جسم کے کسی اور حصے پر خشکی جو سکری کی طرح چھلکے دار ھوگی مگر خشکی کے نیچے جلد سرخ ہو گی اور سکری چمک دار ہوگی  - مریض کو اس کے اندر ڈنگ کی طرح درد محسوس ہوگا جلن بہت  ہوگی اور اکثر بدبوبھی  اس میں بہت ہوتی ہے مریض کو وقفے وقفے سے ٹمپریچر بھی ہوتا ہے 

SEPTICEMIA BLOOD POISONING , خون کا زہریلا ہونا

SEPTICEMIA BLOOD POISONING , خون کا زہریلا ہونا 

خون کا زہریلا ہونا ہماری زبان میں اس کو تفن خون ، بھی کہا جاتا ہے - ہمارے لوگ کہتے ہیں تپ محرقہ ، پرسوتی بخار ، زھریلے پھوڑے اور اسقاط کے بد اثرات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے  - دوسری زبان میں کہا جاتا ہے کے سیپٹیسیمیا  بلڈ  پویسوننگ  خون میں بکٹریا کے شامل  ہونے کو کہا جاتا ہے - بات ایک ہی ہے - اگر ایسا ہوتا ہے تو جو بھی اس مرض کا شکار ہوتا ہے وہ یہ جان لیں کے یہ کوئی عام مرض نہیں نہ تو دیکھنے میں اور نہ محسوس کرنے میں اس کا علاج بھی اتنا آسان نہیں - اس کا مریض زندگی اور موت کے درمیان رہتا ہے نہ جینا آسان نہ مرنا - اس کی وجہ سے سکن (جلد ) کی کئی بیماریاں جنم لیتی ہے 

VERTIGO , چکر ، دوران سر ،چکر آنا

VERTIGO , چکر ، دوران سر ،چکر آنا 

زیادہ تر یہ مانا جاتا ہے کے چکر مختلف بیماریوں میں ایک عام علامت سے زیادہ کچھ نہیں - کچھ لوگ کثرت شراب نوشی ، کثرت تمباکو  نوشی  ، اور دیگر منشیات کے استمعال کی وجہ سے سر چکراتا محسوس کرتے ہیں - اس کے علاوہ کمزوری ، دودھ پلانا ، مرگی ، اعصابی امراض ، سر پر چوٹ لگنا ، جگر کی خرابی ، ہائی بلڈ پریشر ، صدمہ ، اور اس طرح کی کئی دوسری وجوہات سے سر چکرانا عام بات ہے - مگر اس کی ایک  اور خاص وجہ ہے - اس کی طرف بہت کم لوگوں کی توجہ ہوتی ہے - جو ورٹیگو  کی سب سے بڑی وجہ ہے اور لازم بھی وہ کان کا انفیکشن ہے - کان کے اندرونی جانب  بکٹریا کا نقصان پہچانا - اس کو بینگن پرو کسمل پوسٹونل  ورٹیگو  بھی کہا جاتا ہے   

BURNS AND SCALDS , جل جانا

BURNS AND SCALDS ، جل جانا 

جل جانے سے مراد آگ - گرم پانی  - تیزاب - گرم تیل  وغیرہ سے جل جانا  ہے - یاد رہے کے اگر جسم کا زیادہ حصہ جل جا ۓ - تو زیادہ تر موت واقع ہوجایا کرتی ہے اگر معمولی سی جگہ جلی ہو تو عضو کو آگ کے قریب رکھیں  - اس طرح سے گرمی نکل جا ۓ  گئی اور آبلے  نہیں پڑیں گے - جلے ہوۓ عضو ہرگز ٹھنڈ ے پانی میں یا دیگر ٹھنڈی اشیأء میں نہ ڈالیں ورنہ آبلے پڑ جائیں گے اور اس کے بعد زخم بن  جائیںگے - اگر زیادہ جلی ہوئی جگہ ہوتو آگ سینکنا بعض اوقات ممکن نہیں ہوتا کیونکہ ہر جگہ پر برابر تپش نہیں پہنچائی جا سکتی اور بچوں کے سلسلے میں تو یہ عمل زیادہ تکلیف دہ ہے - اسی طرح سے اگر تمام جلد ہی جل چکی ہو یا چہرہ جل گیا ہو تو یہ عمل نہیں کیا جا سکتا  - چنانچہ اس مطلب کو حاصل کرنے کے لیے ایسی ادویات کی ضرورت لازم ہوتی ہے  - جن کا استمعال بھی آسان ہو اور ان کے اثرات سینکنے کے عمل کے مشابہ ہوں - اگر زیادہ جگہ جلی ہوتو پہلیے مریض کو گرام کمبل میں آگ  کے قریب رکھیں اور گرام پانی پلائیں تاکہ جسم میں گرمی پیدا ہو جائیے - اس کے بعد جلے ہوے اعضأء کی دیکھ بھال کریں 

SPLEEN ENLARGED , تلی کا بڑھ جانا

SPLEEN ENLARGED , تلی کا بڑھ جانا 

تلی ہمارے جسم میں بہت سے خاص کام کرتی ہے - مدافتی نظا م کومظبوط کرنا یا مظبوط کرنے میں مداد کرنا اور خون کے لیے فلٹر کا کام بھی کرتی ہے - اور اس کا خاص کام خون  کے پرانے سرخ خلیوں کی بحالی  یعنی ری سائیکل کرنا اور پلیٹلیٹس یعنی سفید خون کے خلیوں کو سٹور کرنا یعنی جمع کرنا ہے اور کئی قسم کے بکٹریا  سے لڑنے میں مدد کرنا جو نمونیہ اور منجائٹس  یعنی گردن توڑ بخار کا سبب بھی  بنتے ہے  - تلی عام طور پر ملیریا  زہر کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے - یا کونین کا زیادہ استعمال بھی اس کے بڑھی  وجہ ہو سکتا ہے 

WORMS , پیٹ کے کیڑے

WORMS ,  پیٹ کے کیڑے

پیٹ کے کیڑے ، وورمس ، کرم ، یہ زیادہ تر بچوں اور کبھی بڑھوں کے پیٹ میں بھی ہو سکتے ہے یہ ایک خاص قسم کی بد ہضمی ہوتی ہے - جس کی وجہ سے پیٹ میں خمیر پیدا ہوتا رہتا ہے اور اس خمیر کی وجہ سے کیڑے پیدا ہونے شروع ہوتے ہے - جو بعض اوقات پخانہ اور قے میں بھی خارج ہوتے ہے جب تک ان کرموں یا پیٹ کے کیڑوں کو خمیر کی رطوبت ملتی رہتی ہے وہ وہاں پیدا بھی ہوتے ہے اور پلتے بھی رهتے ہے - خوه وہ معدہ کے اندر ہو یا مقعد میں بس یہی صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے - اس لیے علاج معدے کے اندر بننے والی اس خمیر کا کر دیا جاۓ تو وہ ختم ہو جائنگے ورنہ  یہ پیدا ہوتے رہنگے اور آپ دست آور اور کرم کش ادویات استمعال کرتے رہنگے - جو  مریض چاہے وہ بچہ ہو یا بڑھا اس کی صحت کو مزید بگاڑ دے گا

BOILS , پھنسیاں

BOILS , پھنسیاں

پھنسی  ایک گول  سخت مخروطی شکل کا پر درد ابھار ہے - جس میں سوزش ہوتی ہے اور بعد میں پیپ پیدا ہوجاتی ہے - جو مواد خارج  ہوتا ہے وہ خون ملا ہوتا ہے - جو بعد میں پیپ کی شکل اختیار کر لیتا ہے - اور اس میں سے ایک سفید گول لمبوترا سخت کیل خآرج ہوتا ہے - بعض اشخاص کو پھنسیاں نکلنے کا مستقل عارضہ ہوتا ہے - اس کے علاوہ حاد  بخاروں اور دوسری بیماریوں کے بعد بھی پھنسیاں نکلا کرتی ہیں

CHILL BLAINS , شدت سردی سے اںگلیوں کا پھول جانا

CHILL BLAINS , شدت سردی سے اںگلیوں کا پھول جانا 

چپیردھندڈس  یا بوائی  کا پھٹنا  اور  چلبلینس  ، یہ دونوں سردی کے موسم کی بیماریاں ہے اور ہیں بھی ہاتھ اور پاؤں کی مگر دونوں بہت مختلف ہیں - چلبلینس میں سخت سردی میں بعض  اشخاص کے ہاتھ پاؤں کی جلد میں دوران خون کی کمی کی وجہ سے سوزش پیدا ہو جاتی ہے  - جس کو سوزش سرما بھی کہتے  ہیں - اور انگلیوں کا پھول جانا ، پالا مارنا بھی کہتے  ہیں - اور انگلیوں  میں کھجلی ، سرخی ، جھن جھنی  ، جلن ، سوجن  اور بعض اوقات زخم بھی ہوجاتے ہیں - اگر آپ اس سے بچنا  چاھتے ہے تو سردیوں کے موسم میں ہاتھ اور پاؤں پانی سے دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کریں - اگر سوزش پیدا ہو جاۓ تو ہاتھوں اور پاؤں کو آگ سے سینکنا نہیں چاہیے - بلکہ اگر خون جم جاۓ تو برف سے رگڑنا چاہیے

ANEMIA , بھس ، خون کی کمی

ANEMIA , خون کی کمی ، بھس 

یہ ایک ایسا مرض ہے جو خود تو کوئی مرض نہیں ہے - لیکن انسا نی  جسم میں مجود ایک یا دو سے زیادہ  امراض کی طرف اشارہ ضرور ہے - خون کا مقدار  میں کم ہونا یا اچھے اجزاء کے کم ہونے کو بھس کہتے ہیں - ان کی عام وجوہات  کمزور کرنے والی بیماریاں ، خون کا زیادہ مقدار میں جسم سے نکل جانا یا غذا  کا جزو بدن نہ بننا ہیں  - اس مرض میں مبتلا کچھ مریض ایسے بھی ہوتے ہے جن کا چہرہ سرخ اور پر خون  ہوتا ہے اور گھر والے دوست سب مذاق کرتے ہیں اچھا مریض ہے چہرا تو لال سرخ ہے - در حقیقت  وہ بچارا بھس کا شکار  ہوتا ہے -  ہاتھ  پاؤں پر سوجن  ہوتی ہے جو کھانا کھاتا  ہے کھانے کے بعد آسانی  سے قے واقع ہو جاتی ہے - اسہال  دودھ پلانا  جگر  کی خرابی  بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہیں 


CHAPPED HANDS , بوائی کا پھٹنا

CHAPPED HANDS, بوائی کا پھٹنا 

- یہ ایک جلدی مرض جو اکثر سردی کے موسم میں ہوتا ہے سرد موسم میں ہاتھ اورپاؤں دھونے کے بعد خشک نہ کرنے سے اکثر لوگوں کے   ہاتھ اور پاؤں کی جلد پھٹ جاتی ہے - جس کی وجہ سے شدید درد بھی پیدا ہو جاتا ہے اور سوزش بھی ہو سکتی ہے - ان مریضوں کا آسان علاج احتیاط اور ویزلین ہی ہے - ان کو کوشش کرنی چاہیے کے ہاتھ یا پاؤں دھونے کے بعد جلد خشک کرکے ویزلین کا کو لگا لیا کریں - اس طرح وہ آسانی سے اس مرض سے بچہ سکتے ہیں 

NEURASTHENIA , اعصابی کمزوری

NEURASTHENIA , اعصابی کمزوری 

 اعصابی کمزوری کا مطلب صرف پٹھوں کا کمزور ہونا نہیں ہے - اعصابی کمزوری کا مطلب دماغ اور دوسرے اعصاب کا کمزور ہونا ہے - جس کی وجہ سے جسم  اور جسم کے دوسرے اعضاء دماغ اور حرام مغز کا کنٹرول کمزور ہوجاتا ہے - اور طرح طرح کی تکالیف ظاہر ہونے لگتی ہے - جن میں  نظر کا کمزور ہونا ، جلد تھک جانا ، کسی کام میں دل کا نہ لگنا  جسم کا درد کرنا ، بھول جانا ، سر میں درد چڑچڑا پن، وغیرہ - اور اعصابی کمزوری کی وجہ ہیں - کثرت جماع ،دماغی کام کا بہت زیادہ کرنا اور غمگین رہنا ، لمبی بیماری بھی انسان کو اعصابی کمزوری میں مبتلا کر سکتی ہے  

PLEURISY , پسلی کا درد

PLEURISY , پسلی کا درد 

یہ ایک ایسا مسلہ ہے جس کو اکثرلوگ سمج ہی  نہیں پاتے اور غلط علاج کرواتے اور کرتے ہیں  - مگر اصل میں  یہ درد یا اس درد کی وجہ کو سمج ہی نہیں پاتے - یہ درد پھیپھڑ ے کے غلاف میں سوزش جو کبھی ایک طرف اور کبھی دونوں طرف بھی ہو سکتی ہے - یہاں یہ بات یاد رکھنے والی ہے کے پھیپھڑوں کی سوزش میں شدید بخار ، شدید چھبن دار دردیں  پسلی کے نیچے محسوس ھوتی  ہیں - یہ درد سانس لینے سے اور زیادہ بڑھتی محسوس ہوتی ہیں اور ساتھ کھانسی  بھی ہوتی ہے - اگر درد کے ساتھ بخار اور کھانسی نہ ہوتو یہ پسلی کا درد نہیں ہے - بلکہ یہ کوئی عام ریحی درد سمجنا چاہیے

URINARY DISORDERS , پیشاب کی تکالیف

URINARY  DISORDERS ، پیشاب کی تکالیف 

پیشاب کی تکا لیف کئی طرح کی ہیں - مثلاّ پیشاب جل کر آنا جو  اکثر سوزاک یا پتھری کی طرف اشارہ ہے - پیشاب کا رک جانا جو سوزش کی یا ڈر یا چوٹ اور پتھری کی  وجہ سے ہوسکتاہے عورتوں میں یہ مسلہ وضع حمل کے بعد اور نوزائیدہ بچوں کا بھی اکثر پیشاپ بند ہو جاتا ہے - پیشاب کا خواب  میں خود بخود نکل جانا - اکثر مثانہ کی کمزوری کی وجہ سے بھی پیشاب قطرہ قطرہ گرنا شروع ہو جاتا ہے -

SKIN DISEASES , جلد کی بماریا ں

SKIN DISEASES , جلد کی بیماریا ں

طبی کتابوں میں جلد کی بیماریا ں اس قدر گنوئی گئی ہیں کہ تمام جسمانی بیماریاں تعداد  میں ان سے کم رہ جاتی ہیں - اس کی اصل وجہ یہ ہے کے ہم جلد کی کوئی بھی تبدیلی آنکھوں سے بہت  آرام سے دیکھ سکتے ہیں - لہذا  نام رکھتے چلے جاتے ہیں - مگر  خیال رکھئں جلدی بیماریا ں تمام جسمانی بیماریوں کی نمایندہ ہوتی ہیں- یہ خیال کہ جلدی مرض  صرف سطحی  ہے گمراہ کن ہے  - اگر آپ  ان برونی ابھارو ں کو برونی اور صرف جلدی مسلہ سمج کر جان چھڑوانا ں چاھتے ہے تو اپنے اوپر ظلم کرتے ہے ایسا کرنا اپ کی صحت کے لیے نقصان دے ہے - اس طرح جلدی زہر جسم کے اندر دب کر اندرونی نرم و نازک اعضاء کا بہت نقصان کرے گا -  اور    پہلے سے زیادہ خوفناک مرض بن جا ۓ گا  

SUN STROKE ، لو لگنا .

لو لگنا ,SUN STROKE 
یہ ایک عام حادثہ ہے جو گرمیوں کے موسم میں اکثر لوگوں کو پیش آیا کرتا ہے - اکثر ایسے ہوتا ہے کے دھوپ میں کام کرتے کرتے کوئی شخص بے ہوش ہو کر گر جاتا ہے - یا کسی بند اور گرم کمرے میں کام کرنے سے ایک عجیب طرح کی نقاہت طاری ہو جاتی ہے - اور مریض کے ہوش و  حواس گم ہونے لگتے ہیں - ایسے شخص کو جلد کسی ٹھنڈی سایہ دار جگہ میں جہاں تازہ ہوا زیادہ مقدارمیں ہو آرم سے لٹا دیں اسکی گردن کے بند ڈھلے کر دئں  تازہ پانی یا نم گرم پانی سے اس  کا چہرہ ، سر ، چھاتی ،ریڑھ کی ھڈی ، بازو اور  ٹانگیں اچھی طرح دھوئیں - انشاللہ  مریض کو ہوش آجاۓ گا - کیوں کے جب جلد کا پانی خشک ہو گا تو  جسم کی گرمی اعتدال پر لیں آۓ گا - یہ سادہ سا طریقہ اکثر کامیاب ثابت ہوا ہے -

COLIC قولنج

COLIC  قولنج
شدید پیٹ درد کی وجوہات یہ ہیں - قبض ، کرم ، ثقیل غذا ،سردی لگنا  وغیرہ - آنتوں  کے ایک دوسرے میں پھنس جانے سے بھی قولنجی قسم کے درد پیدا ہوجاتے ہیں - اس لیے اس بات کو بھی سامنے رکھنا چاھیے -  نیم گرم پانی کا  مقعد میں انیما کریں اکثر جلد آرام آجاتاہے 

DEBILITY , عام جسمانی کمزوری

DEBILITY , عام جسمانی کمزوری 

عام جسمانی کمزوری کی دو موٹی وجوہات ہو سکتی ہیں پہلی جسمانی رطوبات  کا زیادہ مقدار میں یا زیادہ عرصے تک خا رج  ہوتے رہنا - مثلا زیادہ عرصے تک دودھ پلانا - خوں کا جسم سے بکثرت نکل جانا لیکوریا زیادہ جاری رہنا -احتلام کا بکثرت وقع ہونا - کسی جگہ سے پیپ کا زیادہ اخراج - لمبے عرصے تک اسہال کا جاری رہنا وغیرہ دوسری وجہ نظام اعصاب کا کمزور ہو جانا - جس سے مریض دماغی و جسمانی کمزوری شدت سے محسوس کرتا ہے - 

APOPLEXY & سکتہ

APOPLEXY & سکتہ
سکتہ ایک قسم کی بے ھوشی  ہے - جو عام طور پر دماغ میں کسی کمزور شریان کے پھٹ جانے یا بند ہوجانے کی وجہ سے وا قع ہوتی ہے - یہ حالت اکثر جوانی کے بعد ہوا کرتی ہے - پچھلی عمر میں عام طور پر خوں کی نالیا ں کمزور ہو جایا کرتی ہیں خاص طور پر جب کہ مریض کی جوانی بد عادات میں گزری ہو اور کھانے پینے میں کوئی تمیز نہ کی ہو ویسے تو سکتہ کو ایک وقتی شدید صدمہ کہنا چاہے کیونکہ مریض سکتۂ کے وقت  ہی مریض نہیں بنتا بلکہ مریض تو وہ پہلے ہی سےہوتا ہے  

MENINGITIS & سرسام & دماغی پردو ں کا ورم

سرسام & دماغی پردو ں کا ورم 
دماغ کے پردو ں کا ورم عام طور پر چند وجوہات سے ہوتا ہیں جن میں دھوپ یا گرمی لگنا ،دماغ پر چوٹ لگنا ، کان یا ناک کی سوزش کا دماغ میں سرایت کرنا جلدی امراض کے مادہ کا دماغ کی طرف منتقل ہونا دیگر امراض مثلا آتشک ، وجع المفا صل ، نقرس ، اور چیچک ، وغیرہ کے زہریلے ، مادو ں کا دماغ ، کی طرف منتقل ہونا -

HEMICRANIA, MIGRAINE , درد شقیقہ

درد شقیقہ
یہ سر کا درد ، دورے دار ہوتا  ہے اچانک شروع ہوتا ہے اور اس کا کوئی خاص وقت بھی ہو سکتا ہے جو عام طور پر سر کے  دائیں یا بائیں  جانب نصف سر میں ہوا کرتا ہے اور طلوع آفتاب کے ساتھ شروع ہو کر رات بھر رہتا ہے اور صبح ٹھیک ہو جاتا ہے دن کے دورے زیادہ پاۓ جاتے ہیں یہ ایک بہت ضدی مرض ہے اور اس کا علاج چالیس سال کی عمر سے پہلے ہی ہو جانا چاھئیے ورانہ بعد کی عمر میں زیادہ جڑھ پکڑ لیتا ہے - اور آسانی سے دور نہیں ہوتا یہ درد پورے سر میں بھی ہو سکتا ہے مگر ہوگا دورے دار 

Abortion& Miscarriage & اسقا ط حمل

اسقا ط حمل عام طور پر تیسرے ماہ یا چو تھے ماہ کے شروع میںہوا کرتا ہے لیکن بعض اوقات بعد کے مہینوں  ںمیں بھی ہو سکتا ہے -ایک دفع اسقاط حمل ہونے کے بعد دوبارہ انہی دنوں میں اسقاط حمل کا خطرہ قائم رہتا ہے -شروع کے مہینو ں میں اسقاط حمل اس قدر خطرناک نہیں ہوتا جتنا بعد کے مہینو ں میں - اسقاط حمل کی عام وجوہات چوٹ لگنا یا گر جانا ؛ شدید جذبات اسہال آور ادویات کا استمعال زیادہ جسمانی محنت نیز تحرک پیدا کرنے والی غزائیں اور مشروبات کا استعمال مناسب کھلی ہوا میں نہ رہنا  اور مناسب  ورزس نہ کرنا رات کو زیادہ دیر تک جاگتے رہنا جب اسقاط حمل کا خطرہ ہو تو مریضہ کو لیٹ جانا چاھیے اور لیٹے رہناچاہئے حتی کے خطرہ دور ہوجا ۓیا اگر اسقاط حمل واقع ہو جاۓ تو چند روز مریضہ کو لیٹے رہنا چاھے تا کے خوں کا اخراج زیادہ نہ ھو  

انفلوئنزا ، INFLUENZA

ایک وبائی نزلہ ہے  جو عام طور پر کمزور طبیعت اور کمزور جسم والے اشخاص کو ہوا کرتا ہے -عام زکام سے اس کی علامات ملتی جلتی ہیں - فرق صرف اس قدر ہے کے اس میں عام جسمانی کمزوری بہت زیادہ ہوتی ہے درد کمر اور عام اعضاء میں دردیں اور اس کے علاوه نزلہ زکام کی ساری علامات اس میں پائی جاتی ہیں-اس کا حملہ یک دم واقع ہوتا ہے -تمام بدن میں دکھن اور درد یں  پیدا ہو جاتی ہیں -  چھینکیں   کھانسی  شدید درد یں  اور نقاہت اس کی یہ چار بڑی علامات ہیں-لیکن یہ عام طور پر فلو کے طور پر ہی جانا جاتا ہے -یہ وائرس کی وجہ سے ایک موہلک بیماری ہے جو ایک سے دوسرے انسان کو متاثر کر سکتا ہے.

خنا ق - Croup

خناق  زیادہ تر بچوں کی بیماری ہے اور ببہت خطرناک بھی ہے یہاں تک کے جان بی جاسکتی ہے مگر معلاج اس کی دو اقسام بتاتے ہیں ١.اصلی خناق ٢ . تشنجی خناق - اصلی خناق بہت کم ہوتا ہے جب کے تشنجی خناق ہی زیادہ  ہوتا ہے - اور بچہ ایک دو گھنٹے میں درست بھی ہو جاتا ہے اور تشنجی خناق کا حملہ شدید اور یکدم واقع ہوتا ہے -یہی اس کے پہچان ہے کے یہ اصلی خناق نہیں ہے -اگر حملہ آہستۂ آہستۂ ہو اور بچہ کے آواز بیٹھتی چلی جاۓ - دن کو بخار بھی ہو جاۓ تو خیال رکھیں کہ یہ اصلی خناق کی نشانیا ں ہیں یہ شدید اور خطر ناک  مرض ہے -اس میں دو سے چار روز میں موت بی واقع ہو سکتی ہے .

انفیکشن کے نتیجے میں نقرس ، ، Arthritis resulting in infection

جب بیکٹریا جوڑوں میں داخل ہو جاتا ہے حاد یا مزمن کسی بھی قسم کا نقرس ہو سکتا ہے- یہ صورتحال زیادہ تپ دق سرسام اور جنسی امراض کے ساتھ پیدا ہوتی ہے خوش قسمتی سے جوڑوں کی یہ تکلیف لیبارٹری  ٹیسٹو میں بیکٹریا کی تشخیص کے بعد اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے  فورأروک جاتی ہے                                                           

Arthrits ، نقرس ،جوڑوں کے درد،


جوڑوں کی تکلیف کے لیے درج ذیل تین اصطلاحیں  سننے میں آتی  ہیں  - لیکن عام طور پر ان تینوں کو ایک ہی معنی میں   استعمال کیا جاتاہے   ١  ارتھریٹس   : کسی ایک یا  زیادہ جوڑوں کی سوزش کو التہاب مفصل بھی کہتے ہیں   ٢  گاؤٹ   گٹھیا  اس بیماری میں یورک ایسڈ کی مقدار جسم میں بڑھ  جاتی ہے  اور الرجی کے نتیجہ میں  جوڑوں کا درد لاحق ہو جاتا ہے ٣  رھیومٹزم مخصوص بکٹیریا سے جوڑوں میں درد  سوجن  بدوضعی پیدا ہو جاتی

Arthritis ,گھٹیا . نقرس .

آپ کے جسم میں پاۓ  جا نے والے جوڑ کسی روبوٹ کے جوڑ نہں کے جب وه کھردرے اور سخت ہو جاۓ تو  انہیں تیل دےدیاجاۓ - لیکن  بہرحال آپ کے جسم کے جوڑ مکنیکل حصے ہیں اور جب یہ ذیادہ دیر تک آ سانی سے اور روانی سے کام نہیں کرتے تو تکلیف کے بغیر کام کرنا چھوڑ دیتےہیں ۔ اس طرح سمجھ  لیں کے مکنیکل چیز استمعال میں نہ آۓ تو وہ جامد ہو جاتی ہیں یہی حال انسانی جسم کا ہوتاہے -اسی  طرح زیادہ استمعال  غلط  استمعال  اور داخلی اسباب ان کی کارکردگی کو خراب کردیتے ہیں - سب سے پہلے  اس غلط  تصور  کو اپنے ذہن سے نکال  دے کے کوئی بیماری نقرس  یا گٹھیا کہلاتی  ہے - دراصل  لفظ گٹھیا  اسی  طرح مستعمل اور  مخصوص ہے  جیسےانفکشن  بالکل اسی طرح حیسے  انفکشن  سو سے ذیادہ اقسام  کی ہوتی ہے - اسی طرح نقرس کی بھی  ایک سو سے ذیادہ  اقسام ہیں .

Arthritis. آرتھرائٹس

بہت سے لوگ بیمار یا سوزش زدہ جوڑوں کےدرد کا شکارہوتے ہیں-کچھ لوگ معمولی تکلف کا شکار ہوتے ہیں جبکہ کچھ لنگڑانے پہ مجبور ہوتے ہیں ا ور کچھ بیچارے تو اتنے متاثر ہوتے ہے کےمعزورہو جاتے ہیں ان کے لیے چلنا پھرنا  ناممکن  ہو جاتا  ہے یہ بیماری پہلے کے زمانو ں سے موجود ہے لیکن اچھی طرح اسے چند عشرے پہلےهی سمجھاگیا ہیں اس بیماری کو نقرس کہتے ہیں نقرس ایک سو سے زیادہ شکلوں میں موجود ہے جس میں جوڑوں کی سوزش ، درد اور جوڑوں کے اوپر موجود بافتوں  کی تکلیف شامل ہے دنیا کے بہت سے ممالک میں اسے گٹھیا بھی کہا جاتا ہے  عربی زبان میں اسے وجع المفاصل انگریزی میں آرتھرائٹس کہتے ہیں آرتھرائٹسن یونانی زبان کا لفظ  ہیے