WORMS , پیٹ کے کیڑے

WORMS ,  پیٹ کے کیڑے

پیٹ کے کیڑے ، وورمس ، کرم ، یہ زیادہ تر بچوں اور کبھی بڑھوں کے پیٹ میں بھی ہو سکتے ہے یہ ایک خاص قسم کی بد ہضمی ہوتی ہے - جس کی وجہ سے پیٹ میں خمیر پیدا ہوتا رہتا ہے اور اس خمیر کی وجہ سے کیڑے پیدا ہونے شروع ہوتے ہے - جو بعض اوقات پخانہ اور قے میں بھی خارج ہوتے ہے جب تک ان کرموں یا پیٹ کے کیڑوں کو خمیر کی رطوبت ملتی رہتی ہے وہ وہاں پیدا بھی ہوتے ہے اور پلتے بھی رهتے ہے - خوه وہ معدہ کے اندر ہو یا مقعد میں بس یہی صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے - اس لیے علاج معدے کے اندر بننے والی اس خمیر کا کر دیا جاۓ تو وہ ختم ہو جائنگے ورنہ  یہ پیدا ہوتے رہنگے اور آپ دست آور اور کرم کش ادویات استمعال کرتے رہنگے - جو  مریض چاہے وہ بچہ ہو یا بڑھا اس کی صحت کو مزید بگاڑ دے گا