ERYSIPELAS , سرخ باد

ERYSIPELAS , سرخ باد

یہ مرض جلد کی سوزش ہے  جس کے ساتھ بخار ہوتا ہے -  سوزش والی جلد عام جلد کی سطح سے بلند ہوتی ہے - یہ سوزش آگے کو بڑھتی ہے اور پہلی سوزش پر اکثر چھالے بنتے چلے جاتے ہے - سوزش والی جلد پر شدید جلن ہوتی ہے - اس مرض میں جلد کا مردہ ہو جانا ، غدود میں پیپ پڑنا ، کھانسی ، نمونیہ ، پسلی کادرد ، دماغی پردوں کی سوزش ، شدید ہزیان ، خون کا زہریلا ہونا ، دل کے اندر ورم وغیرہ اکثر وا قع  ہو جاتا ہے - بوڑھوں ، بچوں ، شرابیوں ، اور گردوں  کے پرانے مریضوں میں یہ مرض اکثر مہلک ثابت ہوتاہے - موت اکثر دل کے اندر ورم ، سرسام ، حنجرہ کا سوج کر دم بند ہو جانے اور جلد کا نیلا اور سیاہ رنگ اختیار ہوجانے یعنی مردہ ہوجانے سے واقع ہوتی ہے - ورم  کے پانچویں یا چھٹے روز بخار اتر جاتاہے - اور نہ اتر نے کا مطلب مرض کے زہر کا جسم میں زیادہ ہونا ہے